شعیب اختر موٹر وے پولیس کے سفیر بن گئے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان موٹر وے پولیس کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کچھ تصاویر کے ساتھ یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی۔شعیب اختر نے لکھا کہ پاکستان کی موٹر وے پولیس سے بطور سفیر جڑنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہوں گا۔شعیب اختر نے لکھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہمیں لوگوں کیلئے مثال بننا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close