پی ایس ایل 6،کراچی میں 300سے زائد کمروں کا ہوٹل بک کرالیا گیاکون فیصلہ کرے گا کہ میڈیا کو نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟

کراچی(آئی ا ین پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن چھ کے بقیہ 20میچوں کیلئے کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پر ایک فائیو سٹار ہوٹل بک کیا گیا ہے جس میں تمام ٹیمیں ، عہدیدار اور کمنٹیٹرز قیام کریں گے۔ 300 سے زائد کمرے ، ہال ، کانفرنس روم اور ریسٹورنٹ والے ہوٹل کی پوری انتظامیہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس رہے گی۔ہوٹل کا عملہ بھی اس بار بائیو سیکیورببل کا حصہ ہوگا اور ٹورنامنٹ کے دوران اسے گھر نہیں جانے دیا جائے گا۔چند ہفتے قبل جس ہوٹل میں ٹیمیں ٹھہری تھیں اس بار اس ہوٹل کو فہرست سے خارج کردیا گیا ہے کیوں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ بھی مبینہ طور پر بائیو سیکیور ببل بد انتظامی میں ملوث قرار پائی ہے۔اس بار ایک مختلف کمپنی بائیو سیفٹی آپریشنز کی نگرانی کرے گی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان جون میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں کیلئے بائیو سیفٹی بلبل کیلئے ایک غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے فی الحال لندن ہیں۔غیر ملکی کمپنی اپنا نظام نافذ کرے گی ، پی سی بی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ میڈیا کو سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے اندر واقع میڈیا سنٹر میں داخل ہونے کی اجازت دینا ہے۔غیر ملکی کمپنی فیصلہ کرے گی کہ میڈیا کو نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ مرکزی عمارت سے متصل کارپوریٹ باکسوں میں عارضی کارپوریٹ مراکز میں صرف محدود تعداد میں میڈیا نمائندوں کی اجازت ہوگی اور ان کو ایڈجسٹ کیا جائے گا ،چونکہ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوں گے اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ کارپوریٹ باکس خالی ہوں گے۔ پی سی بی جلد ہی پی ایس ایل کونسل کا اجلاس طلب کرے گا اور کئی اہم فیصلے لے گا۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close