آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل خطرے میں پڑگیا

دبئی(آئی ا ین پی) کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث برطانیہ نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے،برطانیہ کے اس فیصلے نے آئی سی سی کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرونا کے باعث بھارت کی ریڈ لسٹ میں شمولیت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تشویش میں ڈال دیا ہے، بھارت کی ریڈ لسٹ میں شمولیت کے باعث رواں سال جون میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔یہی نہیں رواں سال اگست میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز پر بھی خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں، آئی سی سی نے تمام اقدامات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر حکومت برطانیہ سے رابطہ کیا ہے، امید ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل پلان کے مطابق انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close