پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ آخری ٹی ٹونٹی میچ، قومی ٹیم میں کون کونسی تبدیلیاں متوقع ہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی

سنچورین(پی این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسرا ٹی 20 میچ

جیتا تھا۔آخری ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے ایک دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں،آصف علی کی جگہ لیگ سپن باؤلر عثمان قادر کو شامل کئیے جانے کا امکان ہے۔چوتھے ٹی 20 میچ کے بعد پاکستان کو دورہ جنوبی افریقہ ختم ہوجائے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے پر جائے گی ۔پاکستان کی زمبابوے کے ساتھ ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20میچ 21 اپریل کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close