قومی ٹیم کا ون ڈے فارمیٹ میں راج، آئی سی سی نے ایک اوربڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی ) فخر زمان ، شاہین آفریدی کیریئر کی بہترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اضافہ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد اپنے کیریئر کی سب سے بہترین ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) رینکنگ

حاصل کرلی ہے۔ بائیں ہاتھ کےفخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران 101 رنز کی اننگ کے بعد 5 درجے ترقی کے بعد کیریئر کی بہترین 7ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے 4 درجے ترقی پاکر 11ویں پوزیشن سنبھالی ہے اور بائیں ہاتھ کے سپنر محمد نواز نے آخری میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرکے 29 درجے ترقی کے ساتھ 96 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر آنڈیل پہلوکیو نے آخری ون ڈے میں نصف سنچری بنا کر 94ویں سے 83 ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے جبکہ کپتان ٹمبا باوما 88 ویں سے 86 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلیئر رینکنگ میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں 74 ناٹ آئوٹ رنز بنا نے والے محمد رضوان 24 درجے ترقی کے بعد 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ محمد نواز (64 ویں سے 28ویں پوزیشن) ، حسن علی (84ویں سے 62 ویں پوزیشن) اور عثمان قادر (92ویں سے 68 ویں پوزیشن) بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ۔جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن 56 اور 36 ناٹ آئوٹ رنز بنا کر 38 درجے ترقی کے ساتھ53ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ ایڈن مارکرم 2 نصف سنچریاں سکور کرکے 65 ویں پوزیشن پر ہیں۔ پہلے میچ میں تین وکٹیں لینے والے بیوران ہینڈرکس 44 درجے ترقی کرکے 46 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close