اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی(این این آئی)نیشنل اسٹیدیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو5وکٹوں سیشکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 197رنز کا بڑا ہدف 19.1اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل

خان کی سنچری اور بابراعظم کی نصف سنچری رائیگاں گئیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز کو 21 گیندوں پر 46 رنز اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز زیادہ متاثرکن نہ رہا اور ان کی ابتدائی دو وکٹیں محض 13 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں۔ کپتان شاداب خان اور اوپنر فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے تو انگلش بیٹسمین ایلکس ہیلز نے آل رائونڈر فہیم اشرف کے ہمراہ رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔ایلکس ہیلز 21 گیندوں پر 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 46 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 25 رنز پر ہمت ہارگئے۔جس کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمینز افتخار احمد اور حسین طلعت نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کمان سنبھالی اور کراچی کنگز کے بالرز کے خلاف بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کیا ، دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے94رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔حسین طلعت چار چوکوں کی مدد سے 42رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو نئے آنے والے بیٹسمین آصف علی نے 9 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے برق رفتار 21 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ افتخار احمد 49 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔کراچی کنگز کے عماد وسیم، محمد عامر، ارشد اقبال، محمد نبی اور

وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کے اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نیاننگز کےآغازسے ہی حریف ٹیم کے بالرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کی طویل ترین ریکارڈ اوپننگ پارٹنر شپ بنا ڈالی۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 176رنز جوڑ ے۔اس سے قبل لیگ کی تاریخ کی طویل ترین شراکت داری کا ریکارڈ کراچی کنگزکے بابر اعظم اورلیام لیونگ اسٹون کے پاس تھا۔ انہوں نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں 157 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی تھی۔یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کسی بھی وکٹ کی طویل ترین پارٹنرشپ بھی ہے۔شرجیل خان نے نو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی بدولت ایونٹ کی پہلی سنچری بنائی۔ وہ59 گیندوں پر 105رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں یہ شرجیل خان کی مجموعی طور پر دوسری اورایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کی نویں سنچری ہے۔کراچی کنگزکے دوسرے اوپنر بابر اعظم 62رنز پر ایلکس ہیلز کے ہاتھوں رن آٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے۔کراچی کنگرز نے مقررہ 20اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر196رنز بنائے۔محمد نبی نے 7 رنز بنائے، ڈین کرسچن 12 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

اسلام آباد کے حسن علی اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا تاہم ان کے فیلڈرز نے کئی آسان کیچز چھوڑے۔ اننگز کے دوران تین مواقع ایسے بھی آئے کہ جب کراچی کنگز کے بیٹسمین نو بال پر آئوٹ ہوئے ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں