آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ، پاکستانی ٹیم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئی، بھارتی ٹیم آئرلینڈ اور زمبابوے سے بھی پیچھے رہ گئی

دبئی (پی این آئی) ون ڈے میچز میں مسلسل شکستوں کے سبب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں بھارت کی ٹیم زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیموں سے بھی پیچھے رہ گئی، جبکہ پاکستان اس وقت تیسرے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کیا

تھا۔ ورلڈ کپ سپر لیگ پہلی بار منعقد کی جارہی ہے اور یہ 2023 کے کرکٹ ورلڈکپ کا کوالیفائنگ مرحلہ بھی ہے۔ لیگ رواں سال مئی میں شروع ہونا تھی لیکن کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اسے موخر کردیا گیا تھا، جس کے بعد اس لیگ کا باقاعدہ آغاز 30 جولائی کو ورلڈ چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سے ہوا۔سپرلیگ میں کل 13 ٹیمیں ہیں جن میں انگلینڈ، آسڑیلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان، انڈیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، زمبابوے، آئرلینڈ، نیدر لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔سپر لیگ میں ہر ٹیم کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل آٹھ ون ڈے سیریز کھیلنی ہوں گی جن میں چار سیریز وہ اپنے ملک میں جبکہ چار وہ اپنے ملک سے باہر کھیلے گی۔اس وقت آسڑیلیا 40 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، انگلینڈ 30 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان 20پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔ انڈیا کی ٹیم اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی جبکہ زمبابوے اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے 10دس پوائنٹس ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close