بڑے کھلاڑی کا میدان سے رخصتی کا اعلان، مداحوں میں پریشانی اور مایوسی پھیل گئی

کراچی(پی این آئی)بڑے کھلاڑی کا میدان سے رخصتی کا اعلان، مداحوں میں پریشانی اور مایوسی پھیل گئی،پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ عمر گل نے سدرن پنجاب کی ٹیم کے خلاف آخری میچ

کھیلا۔انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران اپنی تیز باؤلنگ اور زبردست یارکرز کے ذریعے دنیا بھر کے کئی بیٹس مینوں کو آؤٹ کیا۔عمر گل2009 ء میں انگلینڈ میں عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے والی فاتح ٹیم کا اہم حصہ تھے۔عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 163، 130 ایک روزہ میچوں میں 179 اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل آبدیدہ بھی ہو گئے اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close