شعیب اختر کوپی سی بی میں بڑا عہدہ ملنے کا امکان، مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) شعیب اختر کو چیف سلیکٹر کا عہدہ سونپنے کی تیاریاں، راولپنڈی ایکسپریس اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے کیے جانے کی تصدیق کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کے تیز ترین گیند باز پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کو پی سی بی کی جانب سے اہم عہدہ

دیے جانے کے قوی امکان ہیں۔ذرائع کے مطابق شعیب اختر اور پی سی بی حکام کے درمیان معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔شعیب اختر کو مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر کا عہدہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ جبکہ خود شعیب اختر نے بھی ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی سے معاملات طے کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے کچھ روز قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق پی سی بی نے مصباح الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹا کر ایک سابق فاسٹ باولر کو یہ عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ذرائع کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close