سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں اتنا اضافہ کہ خریداروں کے ہوش اڑا دیئے

کراچی(پی این آئی)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے سے 1956 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1900 روپے اور 1624 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔نتیجے میں ملک کے

مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 98 ہزار 594 روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000 روپے کم رہی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 1320 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے 14 پیسے کے اضافے سے 1131 روپے 68 پیسے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں