سرفراز احمد کاناقدین کو ایک اور طنزیہ شعر سنا کر کرارا جواب

کراچی (پی این آئی )سرفراز احمد کاناقدین کو ایک اور طنزیہ شعر سنا کر کرارا جواب،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد نے خود پر تنقید کرنے والوں کو ایک بار پھر شعر سنا کرجواب دے دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپورٹس اینکر یحییٰ حسینی نے کہا کہ وکٹ کیپر سرفرازاحمد نے گذشتہ سال ٹی20کپ

میں سندھ کی کپتانی چھوڑی،وہ پھر کپتان،اطلاعات آئیں، وہ مانچسٹر میں تیسرا ٹی20کھیلنے میں تحفظات رکھتے تھے،اگر ایسی خبر عمر اکمل اوراحمد شہزاد کے حوالے سے آتیں ، تو شائد ڈسپلنری ایکشن لیا جاتا، پی سی بی کا یہ دوہرا معیار کیوں؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد نے شعر لکھا۔نہ میں گرا نہ میری امیدوں کے مینار گرے۔پر کچھ لوگ مجھے گرانے میں کئی بار گرے۔اس سے قبل بھی سرفراز احمد نے ایک شعر پوسٹ کیا تھا ۔اتنا چھبنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں،جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close