پاکستانی بچی نے کم عمر ترین مارشل آرٹ کھلاڑی کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا، 7 سالہ فاطمہ انٹرنیشنل چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے

کراچی(این این آئی)سات سالہ ماشل آرٹس چمپئن فاطمہ نسیم نے نء تاریخ رقم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور بھارتی کھلاڑی شورتی ایس کو شکست دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے کم عمر ماشل آرٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں

ہاتھوں سے 211 مرتبہ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ چکناچور کردیا۔ فاطمہ نسیم نے ایک 242 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا اور واضح برتری کے ساتھ ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔ بھارت کی شوروتی ایس نے یہ ریکارڈ 2018 میں بنایا تھا جو اب تک ناقابل شکست تھا۔فاطمہ مارشل آرٹس پریکٹس پر ابھی سے خاص توجہ دیتی ہیں اور ننچکو ہو یا ٹائل تووڑنا ہو پنچ ہو یا ککس ان کی مہارت لاجواب ہے۔کراچی چمپئن شپ میں گولڈ میڈلسٹ فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں جو اب تک 60 عالمی ریکارڈ بناچکیہیں اور بھارت کے 15 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔فاطمہ کا اس ریکارڈ کے بعد کہنا ہے کہ فائٹ میں انٹرنیشنل چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا ہدف ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کریں۔یہاں یہ بات بھی قبل ذکر ہے کی پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کی جانب سے بنایا جانے والا 75 واں عالمی ریکارڈ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close