واشنگٹن( پی این آئی )سویڈن سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل باکسر بڈو جیک نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر لیجنڈری امریکی باکسر مائیک ٹائسن کے ساتھ نماز پڑھنے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔بڈو جیک نے ویڈیو کے عنوان میں لکھا کہ اپنے بھائیوں مائیک ٹائسن اور عامر عبد اللہ کے ساتھ مل کر نماز پڑھ رہا ہوں۔ یہ تینوں مائک ٹائیسن کے فارم ہائوس میں نماز پڑھ رہے تھے
۔ویڈیو میں عمرو عبد اللہ کی امامت میں بدو جیک اور مائیک ٹائیسن کو نماز پڑھتے دکھایا گیا۔ ان کے نماز پڑھنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوگئی۔باکسنگ کے شائقین ناقابل یقین تبدیلی سے حیرت زدہ ہوگئے۔ ہالی ووڈ اسٹار جیمی فاکس ، جو اپنی زندگی کے بارے میں ایک فلم میں ٹائسن کا کردار ادا کررہے ہیں ، نے اس پوسٹ پر “باس” لکھا۔کنگفیلی نے ایک طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ، “دنیا کے بدترین مرد لیکن اللہ کے سامنے عاجز۔ الحمد للہ بھائی۔ریئل میڈرڈ کے سٹار فٹبالر کریم بینزیما نے تین ایموجی پوسٹ کیے۔ مائیک ٹائیسن کی واپسی کے ٹریلر میں سابق چیمپئن کی ناقابل یقین طاقت کی نمائش بھی کی گئی ہے۔دوسری طرف ، ٹائیسن کی رائے جونز جونیئر کے خلاف رنگ میں واپسی 28 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ 54 سالہ مائیک ٹائیسن 1987 میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے کے بعد تقریبا 20 سال تک اس کیٹگری پرحاوی رہے ، وہ 12 ستمبر کو کیلیفورنیا میں آٹھ رانڈ کی نمائش میں 51 سالہ جونز سے مقابلہ کرنے والے تھے تاہم منتظمین نے مزید فائٹس کو شامل کرنے کے لیے نومبر کے آخر تک مقابلہ روک دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں