آئی سی سی کا اگلا چئیرمین کونسا پاکستانی شخص ہو گا؟بڑا متوقع نام سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)‏پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین شپ کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے مالی معاملات اور اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے احسان مانی کو آئی سی سی کا چیئرمین بنانے کی صدائیں بلند ہونے

لگی ہیں۔ کووڈ 19 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کے انعقاد میں مشکلات اور چیئرمین شپ کے لیے اختلافات نمٹانے کے لیے متعدد اراکین نے چیئرمین پی سی بی کے نام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے بورڈ اراکین احسان مانی جیسے تجربہ کار شخص کو چیئرمین بنانے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے احسان مانی کو معاملات سنبھالنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیئرمین کے انتخاب کےحوالے سے روڈ میپ 10 جون کو ٹیلی کانفرنس میں طے کیا جائے گا، احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور وہ آئی سی سی کے معاملات کو بڑے اچھے انداز میں سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close