کراچی(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے مشہور کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کمنٹری کےلیے پوری دنیا میں مانے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے دو قومی کھلاڑیوں کو کرکٹ کو خیرباد
کہنے کا مشورہ دیا ہے۔رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب حفیظ اور ملک کو بین الااقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کی کئی برس خدمت کی لیکن اب انہیں کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے، یہ صحیح موقع اور وقت ہے۔رمیز راجہ نے شعیب ملک اور محمد حفیظ کے پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہنے کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑیوں کا پول موجود ہے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔خیال رہے کہ حفیظ اور ملک نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کےلیے ٹیم میں کم بیک کیا تھا۔خیال رہے کہ محمد حفیظ نے پاکستان کےلیے 55 ٹیسٹ، 218 ایک روزہ میچز اور 91 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 3652، 6614، 1992 رنز بنائے تھے جبکہ 53، 139 اور 54 وکٹیں لی ہیں۔شعیب ملک کا کیریئر بھی شاندار رہا ہے، انہوں نے 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 113 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں ملک نے 1898، 7534 اور 2321 رنز بنائے ہیں جبکہ 32، 158 اور 28 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں