شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں

کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں وہیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہم کھانا پکانے کی ویڈیوز

اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کر چکے؟’۔بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ’ذرا سوچیے کہ اس دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں، خاص کر ہمارے اردگرد میں ایسے افراد موجود ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘ان کے بارے میں سوچیے جو بھوک سے مر رہے ہیں، وہ ایک وقت کا کھانا تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اگر ان کو ایک وقت کا کھانا مل جاتا ہے تو وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔اس صورتحال میں گھروں مں موجود فنکار و دیگر معروف شخصیات سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ کھانے پینے اورپکانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close