لاہور (پی این آئی) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے پر خاموشی توڑ دی۔محمد عامر کو جوانی میں ہی کھیل کے سینئر فارمیٹ کو الوداع کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔عامر نے کہاکہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میں اپنے جسم کو زیادہ بہتر جانتا ہوں، مجھے محسوس
ہوتا تھا کہ میرے جسم میں حد سے زیادہ بوجھ پڑنے لگا جس سے نمٹنا مشکل ہورہا تھا، اپنے کیریئر کو طول دینے کیلیے مجھے یہ فیصلہ کرنا تھا جس میں میری فیملی نے سپورٹ کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ فکسنگ میں پابندی کی وجہ سے 5 برس کا وقفہ کسی بھی فاسٹ بولر کیلیے بہت ہوتا ہے،اس کے بعد میں نے مسلسل 3 برس تینوں فارمیٹس میں لگاتار کرکٹ کھیلی، اب میری توجہ صرف ایک چیز پر ہے اور میں خود کو دماغی و جسمانی طور پر تازہ دم محسوس کرتا ہوں،اس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں