موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہونی چاہئے،بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

کیپ ٹاؤن (پی این آئی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی لاک ڈاؤن کے دوران 2 ہفتوں کیلئے موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہونی چاہئے۔تفصیلات کے مطابق مارک باؤچر نے کہا کہ عالمی لاک ڈاؤن کے دوران صرف ایک چیز کی کمی ہے اور وہ

سیل فون کا استعمال ہے، 2 ہفتوں کیلئے اسے بھی بند ہونا چاہئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے مختلف جعلی خبروں سے عوام میں زیادہ خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور آگاہی مہم چلائے جانے کے باوجود بھی ان میں کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی اور مسلسل غلط خبریں پھیلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم دورہ بھارت پر تھی جہاں پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوا تو باقی میچز کورونا وائرس کے باعث ختم کر دئیے گئے جس کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم بھارت میں محصور ہو کر رہ گئی تھی تاہم منگل کے روز انہیں وطن واپس روانہ کیا گیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close