کرونا وائرس کا خطرہ، آسٹریلیا میں ہونیوالا آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلا جائیگا یا نہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی

سڈنی (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود فی الحال ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور منتظمین نے واضح کیا ہے کہ ایونٹ بدستور 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں ہی کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی

سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پری کوالیفائنگ راؤنڈ جیلونگ اور ہوبارٹ میں 18 سے 23 اکتوبر تک منعقد ہو گا جبکہ 12 مرکزی ٹیموں کا ایونٹ 24 اکتوبر سے شیڈول ہے جس کے ابتدائی روز سڈنی میں آسٹریلیا اور پاکستان جبکہ پرتھ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہوگا۔کورونا وائرس نے اس وقت دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث فوری طور پر بیشتر سپورٹس ایونٹ ملتوی یا منسوخ کئے جا چکے ہیں، ایسے میں آئی سی سی اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میں فوری طور پر کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایونٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت گذشتہ برس اکتوبر سے جاری ہے جو بدستور آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔آئی سی سی نے اپنے اعلامیہ میں کہاکہ ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی شائقین اور سٹیک ہولڈرز کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتی رہے گی۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کیون روبرٹس نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے طویل المدتی کسی بھی قسم کا کوئی فیصلہ کرنا دشوار ہے، اس لئے ہم ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کررہے بلکہ شیڈول پر ہی انعقاد کیلئے پراعتماد ہیں جس کی تیاریاں جاری رہیں گی اور ہم 15 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل کے موقع پر ہاؤس فل کراؤڈ کیلئے بھی پرعزم ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں