پی ایس ایل فائیوکا فاتح کون ؟کھیل ابھی ختم نہیں ہوا، پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز ری شیڈول

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر ملتان سلطانز کو ٹرافی دینا کسی کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، ٹرافی کا فیصلہ کسی موزوں وقت پر میدان میں کھیل کر ہی ہوگا۔تفصیلات کے

مطابق پی ایس ایل ملتوی ہونے پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں لیگ کے میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ تمام فرنچائزمالکان کی مشاورت سے ہوا اور ایونٹ ری شیڈول ہونے پر میچز ممکن ہوسکیں گے، زیادہ پوائنٹس پانے والی ٹیم ملتان سلطانز کو ٹرافی دینا کسی کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوسکتا۔عاطف رانا نے کہا کہ گراؤنڈ میں کھیلنا نہیں تو پھر ٹاس پر ہی ہارجیت کرلیا کریں، مقابلے ہی اس لیگ کا حسن ہیں اور اس سے ہی یہ ایونٹ مقبول ہوا ہے، یہ ہم سب کیلئے ایک مشکل وقت ہے اور سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، لیگ ملتوی کرنا ایشو نہیں بلکہ پاکستانیوں کی حفاظت کرنا اہم ہے، انسانی زندگی پہلے ترجیح ہونی چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close