پی ایس ایل5 :سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرزکے اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس چلے گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے مگر اس اہم ترین میچ سے قبل ہی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور

سیکوگ پرسانا اپنے اپنے وطن روانہ ہو گئے ہیں جس کے بعد سیمی فائنل میچ کیلئے لاہور قلندرز ٹیم خاصی پریشانی کا شکار ہے کیونکہ کرس لین وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ناصرف شاندار سنچری بنائی بلکہ اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں بھی پہنچایا تاہم ناک آؤٹ میچ سے قبل ہی وہ وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس نے پی ایس ایل کو بھی متاثر کیا ہے اور ناصرف میچز کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی بلکہ دیگر ٹیموں کے کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی وطن واپس لوٹ چکے ہیں تاہم لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ملتان سلطانز کیخلاف میچ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کی تھی اور اس میچ میں شریک بھی ہوئے تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close