پشاور زلمی کی شکست ،باقی تمام ٹیموں کیلئے بڑی خوشخبری ،مداحوں کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے رواں سیزن کے آخر میں مسلسل تین میچز جیت کر ناصرف ٹورنامنٹ میں واپسی کر لی ہے بلکہ تمام ٹیموں کیلئے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کا موقع بھی فراہم کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میں سنسنی

خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری اور ٹورنامنٹ کی چوتھی کامیابی حاصل کی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اس کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، چوتھے، کراچی کنگز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔ملتان سلطانز وہ واحد ٹیم ہے جو پلے آف مرحلے میں جا چکی ہے تاہم ابھی اس کی پوزیشن طے ہونا باقی ہے کہ یہ لیگ مرحلے میں کون سی پوزیشن حاصل کرے گی اور اس حساب سے ہی اس کے حریف کا فیصلہ بھی ہو گا۔ پشاور زلمی آج کا میچ جیت کر پلے آف مرحلے میں یقینی رسائی حاصل کر لیتی تاہم لاہور قلندرز نے ایسا نہ ہونے دیا اور اب اس کا صرف ایک میچ باقی ہے جس میں فتح کے بعد اسے دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔لاہور قلندرز کی آج کی فتح کیساتھ ہی شدید مشکلات کا شکار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلے آف مرحلے میں رسائی کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں لیکن اس کیلئے دونوں ٹیموں کو ناصرف اپنے اگلے میچز جیتنا ہوں گے بلکہ لاہور قلندرز کی اگلے دو میچز میں شکست کا انتظار بھی کرنا ہو گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں