بین ڈنک چیونگم کیوں کھاتے ہیں ؟ وجہ بھی بتادی

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز بین ڈنک نے اپنے چیونگم کھانے کی وجہ بتادی۔کراچی کنگز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بین ڈنک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو فوکس رکھنے کے لیے چیونگم کھاتے ہیں۔کراچی کی باؤلنگ اچھی تھی ، ہمارے کپتان

سہیل اختر نے بہت اچھی بیٹنگ کی، آسٹریلیا میں میرے علاوہ اور بھی بہترین کھلاڑی موجود ہیں،بہت اچھا لگا کہ میری اننگز سے ٹیم جیت گئی، امید ہے ہم جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بین ڈنک نے دھواں دار بلے بازی کی اور 99 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اننگ کے دوران 12 چھکے بھی لگائے جو اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close