دورہ پاکستان سے انکاری ، مشفیق الرحیم کو بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے سزا دیدی

ڈھاکا(پی این آئی) بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے زمبابوے کے خلاف ہفتے کو شیڈول تیسرے ون ڈے کے لئے 32 سالہ سابق کپتان مشفیق الرحیم کو سکواڈ سے ڈراپ کردیا کیوں کہ وہ اس ٹیم کو آزمانا چاہتے ہیں جو پاکستان کے خلاف کراچی میں واحد ون ڈے کھیلے گی اور مشفیق الرحیم پہلے ہی ذاتی وجوہات کے سبب پاکستان

جانے سے انکار کر چکے ہیں۔بنگلہ دیشی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ کے لئے بنگال ٹائیگرز کے سکواڈ میں سومیا سرکار کو جگہ دے دی ہے جو اپنی شادی کی وجہ سے ابتدائی دو ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے ۔چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میں مشفیق الرحیم کو اس وجہ سے نہیں کھلا رہے کہ وہ ان نوجوان پلیئرز کو آزمانا چاہتے ہیں جن کو پاکستان کے دورے پر واحد ون ڈے کے لئے منتخب کیا جا سکتا ہے اور انہیں پاکستان میں ڈیبیو کرانے کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔بنگلہ دیشی چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مشفیق الرحیم کوواحد ون ڈے اور دوسرے ٹیسٹ میں شرکست کے لیے پاکستان جانے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ رضامند نہیں ہوئے جس پر یہ فیصلہ کرنا پڑا۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کو زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close