پے درپے شکستوں کے بعد لاہور قلندرز نے ایسا کھلاڑی ٹیم میں  شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ مخالف ٹیمیں پریشان ہو جائیں گی

لاہور (پی این آئی) لاہور قلندرز کا شعیب اختر کو ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ، راولپنڈی ایکسپریس کا دعویٰ ہے کہ پے درپے شکستوں پر کی جانے والی تنقید کے بعد عاطف رانا کا فون آیا اور کہا کہ تھوڑا ہاتھ ہلکا رکھیں آپ اگلے سیزن میں ہمارے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے

مشہور دنیائے کرکٹ کے آج تک کے سب سے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی پے درپے شکستوں کے بعد ٹیم کے کوچ عاقب جاوید اور مینیجمنٹ پر کافی تنقید کی گئی ہے۔ انہوں نے بھی عاقب جاوید پر تنقید کی جس کے بعد ٹیم مینیجمنٹ کا حصہ عاطف رانا نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ عاطف رانا نے درخواست کی کہ تنقید کے معاملے میں اپنا ہاتھ ہلاک رکھیں، جبکہ یہ بھی کہا کہ آپ اگلے سیزن میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں