لاہور قلندرز کو ایک اور دھچکا، اہم ترین کھلاڑی ز خمی

لاہور(پی این آئی): پے در پے شکست سے دوچار لاہور قلندرز کو ایک اور دھچکا، ان فارم فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کندھے اور گردن کے درمیان بال لگنے سے زخمی، آئندہ میجز میں شرکت مشکوک، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کرتے

ہوئے دائیں کندھے اور گردن کے درمیان بال لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ میجز میں انکی شمولیت مشکوک ہو سکتی ہے۔ واضع رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی فاسٹ بولر ہیں اور انہوں نے گزشتہ میچز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ شاندار بولنگ کے ساتھ اپنی ٹیم کو جیت تو نہ دلوا سکے لیکن انھوں نے مخالف ٹیم کو کافی تقصان پہنچایا تھا۔انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اب انکے حوالے سے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ وہ کندھے میں بول لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close