کپتان بنتے ہی پہلی شکست ، وہاب ریاض نے رمیز راجہ سے کیا کہا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پندرہویں میچ میں شکست خوردہ ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہو گی، میچ ہار گئے مگر کپتانی کا تجربہ اچھا رہا۔تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمیں میچ میں

شکست ہوئی ہے مگر اس کے باوجود اپنی ٹیم کو کریڈٹ دوں گا کہ انہوں نے فائٹنگ کرکٹ کھیلی۔ کراچی کنگز کی ٹیم نے ہمیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کر دیا لیکن شعیب ملک، لیونگسٹو اور گریگوری نے جس انداز میں بیٹنگ کی، اس سے ہمیں اچھا ہدف دینے میں مدد ملی۔وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے ہم آج کے میچ میں باؤلنگ اچھی نہیں کر سکے اور اس میں مزید بہتری لانا ہو گی، ہمارے سکواڈ میں تمام باؤلرز تجربہ کار ہیں اور ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ مشکل کنڈیشنز کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔ کپتانی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپتانی کا تجربہ بہت اچھا رہا، اگرچہ جس طرح کا آغاز چاہتا تھا، وہ نہیں مل سکا، مگر اچھا تجربہ رہا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close