پاکستان میں بارشوں کا سسٹم داخل،پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کاامکان، شائقین کو بری خبر سنا دی گئی

لاہور،راولپنڈی(پی این آئی ) گزشتہ ہفتے ملک میں داخل ہونے والے بارشوں کے نظام کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء میں رواں ہفتے شیڈول میچز بارش اور خراب موسم سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے بدھ سے ہفتہ تک راولپنڈی اور لاہور میں موسمی

نظام بارش کا سبب بنے گا۔پی ایس ایل 2020ء نے اس عرصے کے دوران پانچ میچوں شیڈول ہیں اور پی سی بی کو ایک بار پھر ان میچز کے انعقاد میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل 2020ء کے دو میچز گذشتہ ہفتے اسی موسمی نظام سے متاثر ہوئے تھے۔ راولپنڈی میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے مابین جمعہ کے میچ کو 12 اوورز تک محدود کردیا گیا جب کہ اگلے روز زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہونے والا میچ منسوخ کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق جن میچز کے بارشوں کے موجودہ نظام سے متاثر ہونے کا امکان ہے ان میں 4مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں شیڈول لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ،5 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ،6 مارچ کوکراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین قذافی سٹیڈیم میں شیڈول میچ اور7 مارچ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول میچ شامل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں