ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملے گی یا نہیں؟شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیاء کپ 2020، پاکستان کو میز بانی ملے گی یا نہیں؟، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے صحافی آرفا فیروز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ خدشے کے باعث ایشیئن کرکٹ کونسل کا اجلاس مارچ کے آخری ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے جو کہ پہلے 3 مارچ کو ہونا تھا، اس

میں فیصلہ کیا جائیگا کہ ایشیاء کپ کے میچز پاکستان میں ہونگے یا کسی غیر جانبدار جگہ پر۔انھوں نے مزید کہا کہ ایشیاء کپ کا وینیو اس میٹنگ میں طے کیا جائیگا۔واضع رہے کہ قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ساروو گنگولی کا کہنا تھا کہ رواں برس ہونے والا ایشیا کپ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انھوں نے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نہیں جاسکتے، دبئی میں کھیلنے سے پاکستان اور بھارت میچز آپس میں کھیل سکیں گے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ پاکستان میں ہو گا یا نہیں یہ فیصلہ اے سی سی کریگی نہ کہ بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستان بھی اے سی سی کا ممبرہے۔ انھوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میز بانی بھی اے سی سی نے پاکستان کو دی ہے، 3 مارچ کو ایشیاء کپ کے وینیو کے حوالے سے بات ہوگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بظاہر ایسے لگتا ہے کہ بھارت پاکستان میں میجز نہیں کھیلے گا۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والی ایشیاء کرکٹ کوشل کی میٹنگ کو مارچ کے آخری ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں