مشرفی مرتضی نے دورہ پاکستان کے معاملے پر مشفیق الرحیم کی حمایت کر دی

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مشرفی مرتضی نے دورہ پاکستان کے معاملے پر مشفیق الرحیم کی حمایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ میں مشفیق الرحیم کے فیصلے کی 100 فیصد حمایت کرتا ہوں جنہیں بورڈ نے یہ آپشن دی کہ اگر وہ چاہیں سے دورہ پاکستان سے

انکار کر سکتے ہیں۔ جب ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کیساتھ بیٹھی تو انہوں نے ہر ایک سے انفرادی طور پر پوچھا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں یا نہیں، اگر مجھے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جاتا تو میں بھی انہیں اپنے فیصلے کے بارے میں بتاتا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم مستقبل میں کیا ہو گا لیکن ٹیم کو جب بھی میری ضرورت ہوئی، میں دستیاب ہوں گا۔ میں ہمیشہ سے ہی یہ محسوس کرتا ہوں کہ بورڈ ہمارا رکھوالا ہے اور یہ ہمارے بارے میں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ایک، دو یا تین مرتبہ نہیں بلکہ 10 مرتبہ سوچے گا جبکہ بورڈ کے فیصلے کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close