ملتان (پی این آئی) ملتان سلطانز کے اسپنر عمران طاہر نے دھمکی دی ہے کہ اگر شاہد آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کیا تو میں پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلا جاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق مایہ ناز اسپنر نے بوم بوم شاہد آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی چیتا کھلاڑی ہیں، وہ
کبھی کسی ٹیم سے ڈراپ نہیں ہوسکتے۔اگر شاہد آفریدی کو ملتان سلطانز سے ڈراپ کیا گیا تو میں پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپس چلا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی انجری کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے، انہیں کوئٹہ کیخلاف میچ میں ڈراپ نہیں کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہد آفریدی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی پی ایس ایل کے اگلے کچھ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی چہ مگوئیاں چل رہیں تھی کہ شاید آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کیا گیا ہے، تاہم اب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہد آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ مایہ ناز آل راؤنڈر انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے کچھ میچز نہ شرکت نہ کرسکیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو30 رنز سے شکست دیدی ہے۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 200رنز کا ہدف دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 200 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز جیسن روئے اور شین واٹسن نے ٹیم کو 57رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔اس کے بعد گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بلے باز اختتامی اوورز میں ملتان سلطانز کی جانب سے کرائی گئی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا اور وہ مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 169رنز ہی بنا سکے۔ ملتان سلطانز نے میچ میں 30رنز سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے والے رلی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں