معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ ایک سادہ اور قریبی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری دی۔
عیدالفطر کے پہلے روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک دلکش فیملی فوٹو شوٹ کا حصہ نظر آئیں۔

تصاویر میں فضا علی سیاہ لباس کے ساتھ براؤن کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے ہوئے تھیں، جبکہ ان کے شوہر سادہ کُرتا شلوار کے ساتھ سیاہ کوٹ میں ملبوس دکھائی دیے۔
فوٹو شوٹ کے دوران دونوں نے ہاتھوں پر مہندی سے ایک دوسرے کے نام لکھوائے، جبکہ فضا علی نے پھولوں کا ہیڈ پیس اور سادہ مگر خوبصورت زیورات پہن رکھے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






