سیکڑوں فلموں میں کام کرنیوالے معروف اداکارچل بسے

نیپال سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر اداکار کو ناروِک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج تھے۔

اسپتال کے چیئرمین راجندر بہادر سنگھ کے مطابق سنیل تھاپا کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، دوران علاج ان کی حالت اچانک بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

راجندر بہادر سنگھ نے مزید بتایا کہ اداکار کی ای سی جی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل تھاپا نیپالی سنیما کا ایک بڑا نام تھے اور انہوں نے کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں نیپالی، بالی وڈ اور بھوجپوری فلموں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

سنیل تھاپا 300 سے زائد نیپالی فلموں میں کام کر چکے تھے جبکہ انہوں نے کئی ہندی اور تامل پروڈکشنز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close