معروف اداکار چل بسے

نیپال سے تعلق رکھنے والے معروف اور سینئر اداکار سنیل تھاپا 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اچانک طبیعت بگڑنے پر ناروِک اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیل تھاپا کو بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا، تاہم علاج کے دوران ان کی حالت مزید خراب ہو گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ طبی معائنے کے بعد ای سی جی رپورٹ سے تصدیق ہوئی کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔ میڈیا کے مطابق سنیل تھاپا نیپالی سنیما کا ایک بڑا اور معتبر نام تھے۔ انہوں نے اپنے طویل فنی کیریئر میں نیپالی، بالی ووڈ اور بھوجپوری فلموں میں نمایاں کردار ادا کیے۔ وہ 300 سے زائد نیپالی فلموں میں جلوہ گر ہوئے، جبکہ کئی ہندی اور تامل پروڈکشنز کا بھی حصہ رہے۔

ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close