معروف ٹک ٹاکر نے خو-د-ک-شی کر لی

فلپائنی ٹک ٹاک اسٹار اور ماڈل ایمن اٹینزا 19 برس کی عمر میں خودکشی کے باعث انتقال کر گئیں۔ ان کی لاش گھر سے ملی، جس کی تصدیق ان کے والد اور معروف ٹی وی ہوسٹ کم اٹینزا سمیت اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر کی۔

ایمن اٹینزا ایک باہمت اور حساس شخصیت تھیں جو ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کرتی تھیں۔ وہ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈپریشن، بے چینی اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسے مسائل پر شعور اجاگر کرتی رہیں تاکہ نوجوان یہ محسوس نہ کریں کہ وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے ہیں۔

ان کے خاندان نے ایک جذباتی بیان میں کہا کہ ایمن نے ہمیشہ سچائی، ہمت اور خلوص کے ساتھ زندگی گزاری اور دوسروں کو متاثر کیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ ایمن کی یاد میں لوگ دنیا میں زیادہ مہربانی، ہمدردی اور حوصلہ پھیلائیں۔

ایمن کی والدہ فیلیشیا اٹینزا نے کہا کہ ایمن ان کی زندگی کی خوشی تھیں، وہ جہاں جاتیں وہاں محبت اور روشنی بکھیر دیتیں اور ہر ایک کو یہ احساس دلاتی تھیں کہ وہ اہم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close