کنگ خان کے 11 سالہ بیٹے نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے 11 سالہ بیٹے ابرام نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے گزشتہ سال زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ سے فلموں میں ڈیبیو کیا جبکہ کنگ خان کے بڑے بیٹے آریان خان بھی اشتہار میں کام کرتے نظر آچکے ہیں۔ تاہم اب شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابرام خان شوبز میں بطور اداکار نہیں بلکہ وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر قدم رکھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابرام خان نے والٹ ڈزنی کی مشہور انیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کے اگلے سیکوئل ’مفاسا: دی لائن کنگ‘ کے ہندی ورژن میں ننھے مفاسا کو اپنی آواز دی ہے۔اس فلم کے ہندی ورژن میں ابرام کے والد شاہ رخ خان جوان مفاسا کی آواز بنے ہیں جبکہ ان کے بڑے بیٹے آریان سمبا کے ڈائیلوگ بولیں گے۔یہ فلم 20 دسمبر کو سنیما گھروں میں انگریزی، ہندی، تامل، اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کا ہندی ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close