سنجے دت نے کس پر غصہ نکال دیا؟

بالی وڈ اداکار سنجے دت فلم سن آف سردار 2 کی شوٹنگ کیلئے برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے پر پھٹ پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سن آف سردار کی کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئل بنایا جارہا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز اسکاٹ لینڈ میں کردیا گیا ہے لیکن سنجے دت اس فلم کا حصہ نہیں رہے۔اس حوالے سے سنجے دت کا مؤقف سامنے آیا ہے اور انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر برطانوی حکومت کی جانب سے ویزا جاری کیا گیا جس کے لیے تمام تر ضروری دستاویزات کے ساتھ ساتھ رقم بھی جمع کروائی گئی اور سب تیاریاں مکمل کر لی گئی لیکن ایک مہینے بعد میرا ویزا مسترد کر دیا گیا۔

اداکار نے برطانوی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب چیزیں مہیا کرنے کے بعد میرا ویزا مسترد کردیا تو آپ نے ابتدائی طور پر مجھے ویزا کیوں دیا؟ آپ کو مجھے ویزا نہیں دینا چاہیے تھا، آپ کو قوانین کا ادراک کرنے میں ایک مہینہ کیسے لگا؟بالی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں ایک چیز جانتا ہوں کہ برطانوی حکومت نے صحیح کام نہیں کیا۔واضح رہے 1993 میں جیل جانے کی وجہ سے برطانیہ کے ویزا کے لیے سنجے دت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جس وجہ سے سنجے دت کو فلم کی کاسٹ سے الگ کرکے ان کی جگہ اداکار روی کشن کو لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close