غربت میں اضافہ، ٹی بی پھیلنے لگی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں ٹی بی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

کنسلٹنٹ فزیشن جناح اسپتال ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے ٹی بی کے ہر 4 میں سے3 ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں جبکہ پہلےٹی بی کے چار میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آتا تھا۔ڈاکٹر عمر سلطان کے مطابق ٹی بی کے کیسز انڈسٹریل ایریا سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی آلودگی ٹی بی پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ہے جبکہ ادویات کا مکمل کورس نہ کرنا بھی ٹی بی کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close