بالی ووڈ اداکارہ کی اچانک طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کر دیا گیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کو فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جھانوی کے والد اور معروف فلم پروڈیوسر بونی کپور نے اسکی تصدیق کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انکی بیٹی 19 جولائی تک اسپتال سے فارغ ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ 27 سالہ جھانوی کپور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی ہیں اور وہ آئندہ آنے والی فلم الجھ میں نظر آئیں گی۔اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی جاری ہوچکا ہے۔ جھانوی حال ہی میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں نظر آئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close