عالمی شہرت یافتہ فلم پروڈیوسر انتقال کرگئے

ویب ڈیسک(پی این آئی) عالمی شہرت یافتہ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ انتقال کر گئے۔

پروڈیوسرجون لینڈاؤکی عمر 63 برس تھی، ان کے اہلخانہ اور قریبی دوست ہدایت کار جیمز کیمرون نے بھی انتقال کی تصدیق کی۔جیمز کیمرون کا کہنا تھاکہ جون لینڈاؤ عزیز دوست اور میرا 31 سال کا قریبی ساتھی تھا۔جان لینڈو نے ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی شاہکار فلموں کو پروڈیوس کیا۔1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائی ٹینک‘ پہلی فلم تھی جس نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا تھا اور کئی ریکارڈ توڑے تھے جبکہ فلم نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں