ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سونم باجوہ نے انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کپتان بابر اعظم ننھے مداح کو آٹوگراف دینے سے منع کرتے ہوئے لفٹ میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے۔بابر اعظم کے جانے پر مداح رونے لگا، بچے کو روتا ہوا دیکھ کر نسیم شاہ پریشان ہوگئے اور پھر انہوں نے بچے کو آٹوگراف دیا اور سیلفی بھی بنوائی۔نسیم شاہ نے بچے کو کہا کہ وہ انہیں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتے ہیں۔سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی نرم مزاجی اور دریا دلی کو سراہتے ہوئے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی اور ساتھ ہی فاسٹ باؤلر کے اس عمل کو ’’کیوٹ‘‘قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں