’بدوبدی ‘ یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہونے کے بعد چاہت فتح علی خان کا بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی )حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان نے کہا کہ وہ مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے فلم، گانوں اور “بدو بدی 2 “سمیت متعدد پروجیکٹس کا بھی اشارہ دیا۔”بدو بدی 2“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، میرے پاس بہت سے آنے والے پروجیکٹس ریلیز ہونے کے لیے تیار ہیں۔ میں ایک فلم ”سبق“ بنا رہا ہوں، جسے آپ میرے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں 6 گانے ریلیز کروں گا اور ”بدو بدی 2“ بھی آئے گی۔ آپ کو اس میں ایک نئی اور خوبصورت ماڈل نظر آئے گی۔ میں اب نئی ماڈلز کے ساتھ کام کروں گا، بہت سے لوگ اب میرے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آپ سب کا شکریہ۔

چاہت فتح علی خان اپنے مزاحیہ گانے اور مضحکہ خیز انداز کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق پاکستان سے ہے، لیکن ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ بھی ہے۔ انہوں نے کرکٹ کھیلی، اوبر ڈرائیور کے طور پر کام کیا اور برطانیہ میں دیگر ملازمتیں کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں