بھارتی اداکار نے خاتون اداکارہ کو سب کے سامنے دھکا دیدیا، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارتی تیلگو سنیما کے اداکار و سیاستدان ننداموری بالاکرشن نے ایک تقریب میں ساتھی اداکارہ انجلی کو زور سے دھکا دے دیا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پانظر آئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انجلی کی فلم ’گینگز آف گوداوری‘ کے پری ریلیز ایونٹ پر ننداموری بالاکرشن کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔تقریب کی ایک ویڈیو نے اس وقت سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا جب63 سالہ اداکار ننداموری نے اسٹیج پر پہلے انجلی کو تھوڑا آگے ہونے کو کہا جس کے کچھ ہی سیکنڈز بعد انہوں نے پوری جان سے انجلی کو دھکا مار دیا۔ لیکن اداکارہ نے خود کو سنبھالتے ہوئے غصے کا اظہار کرنے کے بجائے ہنستی رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ننداموری بالاکرشن کے اس رویے پر وہاں موجود دوسری اداکارہ نیہا شیٹی سمیت دیگر افراد بھی چونک گئے تھے۔

ننداموری کی اس حرکت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اب انجلی نے اس تنازع پر خاموشی توڑ دی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’ میں یہ بات واضح کرنا چاہوں گی کہ میں اور ننداموری بالاکرشن ایک دوسرے کی بے حد عزت کرتے ہیں اور ہم کئی سالوں سے اچھے دوست ہیں اور انکے ساتھ اسٹیج شیئر کر کے بہت اچھا لگا’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close