مجھ سے شادی کرو ورنہ۔۔۔ شعیب اختر کی بالی وڈ ہیروئن کو دھمکی؟

ممبئی (پی این آئی) فاسٹ بالر شعیب اختر کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر خبریں گردش میں رہی ہیں کہ انہوں نے بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی۔۔۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق شعیب اختر نے کہا تھا کہ اداکارہ سونالی بیندرے نے اگر شادی کی پیشکش قبول نہ کی تو وہ انہیں اغوا کر لیں گے۔۔۔۔ اس حوالے سے اداکارہ سونالی بیندرے سے پوچھا گیا کہ کیا واقعی شعیب اختر نے انہیں دھمکی دی تھی۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق شو کے میزبان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹر نے سونالی بیندرے کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور وہ ان سے شادی کی خواہش رکھتے تھے۔۔۔۔


سونالی بیندرے کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس حد تک سچ ہے۔ فیک نیوز تب بھی چلتی تھی۔۔۔۔۔
میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سونالی بیندرے کو اغوا کر لیں گے جس پر اداکارہ کا کہنا تھا مجھے نہیں معلوم کہ واقعی انہوں نے ایسا کچھ کہا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close