ابرار الحق نے معافی مانگ لی

کراچی(پی این آئی)ابرار الحق نے معافی مانگ لی۔۔۔ابرار الحق نے معافی مانگ لی۔۔۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار ابرار الحق نے حالیہ انٹرویو میں دل میں باقی رہ جانے والی خلش کے حوالے سے بات کی اور ساتھ ہی معافی بھی مانگ لی۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں دل میں باقی رہ جانے والی خلش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں ان کی تھوڑی اور خدمت کرلیتا، اور خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ اپنی کامیابیاں بانٹ سکتا جو میں نہیں کر سکا۔

میزبان نے ان کی بات کو کاٹتے ہوئے اپنا سوال دہرایا اور کہا یہ تو کسک رہ گئی ہے کو ایسا پچتاوا جس پر آپ شرمندہ ہوں کہ یہ غلط ہوگیا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ماضی کا ایک قصہ سنایا اور کہا کہ جب میں نے نئی نئی گاڑی خریدی تھی تو میری گاڑی کو پیچھے سے ایک دوسری گاڑی والے نے ٹکر مار دی تھی، تو مجھے کافی غصہ آیا میں نے تلخ لہجے میں اس سے کہا کہ اندھے ہو کیا لیکن جب اس نے میری طرف دیکھا تو اندازہ ہوا کہ واقعی اسے ٹھیک سے نظر نہیں آتا تھا پھر وہ محنت کرکے پیسے کما رہا تھا، تو میں اس سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں ایک اور شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہو، جب والد حیات تھے تو بیشتر افراد ان کے پاس مدد مانگنے کے لیے آیا کرتے تھے، ایک بار ایک آدمی کو اپنی چھت بنوانے کے لیے کافی زیادہ پیسے چاہئے تھے لیکن میں نے اس کی آدھی رقم یہ سوچ کر اسے دی کہ ممکنہ طور پر وہ جھوٹ بول رہا ہے اور سوچا کہ جو حقیقی حقدار ہوگا اسے دوں گا بعدازاں مجھے احساس ہوا اگر اللہ تعالیٰ نے بھی ایسا کرنا شروع کردیا تو میری باری تو آٗے گی ہی نہیں کیونکہ مجھ سے زیادہ کئی اور حقدار پہلے سے موجود ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close