ارجیت سنگھ کی کنسرٹ کے دوران عجیب حرکت، شدید تنقید کی زد میں

ممبئی(پی این آئی)ارجیت سنگھ کی کنسرٹ کے دوران عجیب حرکت، شدید تنقید کی زد میں۔۔۔بھارتی معروف گلوکار ارجیت سنگھ کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر ناخن کاٹتے رہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔حال ہی میں دبئی میں ایمی گالہ ایوارڈز کے دوران بالی ووڈ سے وابستہ گلوکار ارجیت سنگھ کا کنسرٹ بھی منعقد ہوا جس کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔اس وائرل ویڈیو میں گلوکار کو اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران نیل کٹر سے ناخن کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


جوں ہی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور گلوکار کے اس رویے کو انتہائی غیر پیشہ ورانہ قرار دے دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسی کنسرٹ سے ارجیت سنگھ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے پاکستانی عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان سے کنسرٹ روک کر معافی مانگی تھی۔وائرل ویڈیو میں بھارتی گلوکار کو اعتراف کرتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ کنسرٹ میں موجود سینکڑوں شائقین کے درمیان موجود ماہرہ خان کو پہچاننے سے قاصر رہے، جس پر ان سے معذرت خواہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close