لاہور (پی این آئی) پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک شادی کی پیشکش ہوتی ہیں، لیکن ان کا چوتھی مرتبہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔۔۔۔۔ گزشتہ دنوں نشو بیگم کی بیٹی و اداکارہ صاحبہ کی اپنے حقیقی والد انعام ربانی صاحب سے 42 برس ملاقات ہوئی جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا۔۔۔۔ بعدازاں نشو بیگم پر تنقید کی گئی کہ انہوں نے بیٹی کو والد سے دور رکھا، جس پر انہوں نے ویڈیو پیغام شیئر کیا اور اپنی کہانی اور اپنے تحفظات سے مداحوں کو آگاہ کیا۔۔۔
۔تاہم اب انہوں نے ایک اور ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیشہ سے ان کی شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے۔ کبھی ان کا نام کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تو کبھی کسی کے ساتھ۔ جس کی وجہ سے ہر ملنے والا ان سے شادیوں کے حوالے سے سوال کرتا رہتا اور اس طرح ان کا پورا وقت ان شادیوں کی تردید یا تصدیق میں گزر جاتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں