گزشتہ روز مرنے والی بالی وڈ ہیروئن زندہ ہے، موت کی خبر کیوں جاری کی؟

ممبئی (پی این آئی) کینسر کے مرض میں مبتلا 32 سالہ بالی وڈ ہیروئن پونم پانڈے نے اپنی موت کے اعلان کے 24 گھنٹے بعد انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔۔۔۔ پونم پانڈے نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر سے آگاہی پھیلانے کے لیے مجھے اپنی موت کی خبر جاری کرنا پڑی۔۔۔۔ پونم پانڈے نے کہا چونکہ جنوری سرویکل کینسر سے آگاہی کا مہینہ ہے اور بھارتی حکومت نے اسی مناسبت سے ایک مہم کا آغاز کیا تھا، اس لیے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے یہ پوسٹ جاری کی تھی۔۔۔۔

پونم پانڈے نے کہا چونکہ جنوری سرویکل کینسر سے آگاہی کا مہینہ ہے اور انڈین حکومت نے اسی مناسبت سے ایک مہم کا آغاز کیا تھا، اس لیے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے یہ پوسٹ جاری کی۔۔۔۔۔ پونم پانڈے نے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ کچھ اہم چیز شیئر کرنے جا رہی ہوں- میں یہاں ہوں، زندہ ہوں، سرویکل کینسر سے میری موت نہیں ہوئی، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس نے ہزاروں خواتین کی جانیں لی ہیں جو اس بیماری سے دوچار ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close