بیوی کے سامنے دوسری شادی کی آفر ہوئی، ہمایوں سعیدکا انکشاف

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار ہمایوں سعید نے شادی کے لیے موصول ہونے والی پیشکش کا دلچسپ قصہ سنا ڈالا۔ ہمایوں سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے پروفیشنل و نجی زندگی سے متعلق کئی ایک سوالات کیے گئے جس کے انہوں نے بہترین انداز میں جوابات دیے۔اسی دوران ان سے شادی سے متعلق ایک سوال کیا گیا جس پر ہمایوں کہنے لگے یہ کوئی 7 یا 8 سال پرانی بات ہے، ایک لڑکی گھر آگئی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میں شادی کر کے جائوں گی، جس پر میں ڈر گیا تھا۔

اسی حوالے سے ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ میں نے اس سے کہا بھی کہ میں پہلے سے شادی شدہ ہوں، تو وہ پھر بھی بضد تھی اور کہہ رہی تھی کہ کوئی بات نہیں۔ اس کے علاوہ یہ کہ اب سوشل میڈیا پر بھی میری شادیوں کی عجیب و غریب افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close