کس کھلاڑی کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، حریم شاہ کو کس کی کمی محسوس ہونے لگی

اسلام آباد (پی این آئی )معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھی بھارت میں جاری ورلڈکپ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی محسوس ہونے لگی۔ نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہو کر ناصرف ٹورنامنٹ بلکہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہو گئے تھے، بعد ازاں انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کی گئی جس کے بعد فاسٹ بولر نے ری ہیپ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ کیلئے جاری پیغام میں لکھا کہ پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں۔ نسیم نے اپنی ٹوئٹ میں وسیم جونیئر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ میری جان، کیا بات ہے آپ کی‘ فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم اور فخر زمان کے شاندار اننگز کی بھی تعریف کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close